شوبز

اشنا شاہ کے خوابوں کا شہزادہ کیسا ہوگا؟اداکارہ نے بتا دیا

 اداکارہ اشنا شاہ ’’ڈریم بوائے‘‘ سے متعلق کیا خیالات رکھتی ہیں؟ اس حوالے سے جب ایک حالیہ انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک  (looks) کی بات ہے تو میرے لیے مسکراہٹ سب سے زیادہ اہم ہے۔

اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ اگر شخصیت کے حوالے سے بات کی جائے تو اس شخص میں ڈریسنگ سینس اور خوشبو (smell) آنا بہت ضروری ہے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھےایسے لوگ پسند ہیں جو بہت زیادہ باتیں کرتے ہوں اور مزاحیہ ہوں، مزاحیہ ہونا میرے لیے خاص اہم ہے، مجھے ایسے لوگوں سے محبت ہے جو مجھے ہنساتے ہیں۔

اشنا شاہ نے بتایا کہ وہ شادی کے لیے کسی ایسے شخص کو ترجیح دیں گی جو کھانا بنا سکے کیونکہ مجھے کھانا بنانا نہیں آتا، اور اسے جانوروں سے بھی محبت ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button