شوبز

ہالی وڈ میں انٹری؛ سجل علی کو فنکار وں کی مبارکباد

اداکارہ سجل علی کی جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ میں کام  کی تصدیق سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو مبارکباد  کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سجل علی کی بہن اور اداکارہ صبور علی نے انسٹاگرام پر سجل علی کو مبارکباد دیتے ہوئے اسٹوری شیئر کی اور کہا کہ مجھے سجل علی کی بہن ہونے پر فخر ہے، تمہیں اپنی محنت کا صلہ ملا، یقین ہے کہ آسمان آپ کی حد ہے لہٰذا باہر نکلو اور اونچی اڑان اڑو۔

سجل علی کو دیگر شوبز شخصیات جن میں ہمایوں سعید، ماہرہ خان، بلال عباس خان، علی رحمان، زارا نور عباس اور یاسر حسین کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی گئیں۔اداکارہ ماہرہ خان نے سجل کی کامیابی کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے ان پر فخر کیا۔

 جمائمہ گولڈ اسمتھ کی جانب سے کی گئی تصدیق کے مطابق سجل علی اور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی ان کی فلم میں شامل ہیں۔

 ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button