شوبز

جیا علی تھیلیسیما کے شکار بچوں سے ملنے پہنچ گئیں؛خون کا عطیہ دینے کی اپیل

 اداکارہ جیا علی کا کہنا ہے کہ تھیلیسیما کے شکار بچے ہماری ہمدردی کے مستحق ہیں بلکہ خون کی کمی کے شکار بچوں کوخون عطیہ کرکے ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے۔

اداکارہ جیا علی نے پشاورمیں فرنٹیر فاؤنڈیشن کا دورہ کیا جہاں وہ تھیلیسیماکے مرض میں مبتلا بچوں سے ملیں اور انہیں پھول پیش کیے۔

 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیا علی کا کہنا تھا کہ خون کی کمی کے شکار بچوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ان بچوں کو خون عطیہ کرکے ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہے کیونکہ یہ بچے ہمارے ہی خون سے زندہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button