شوبز

"پبلک پوچھتی ہے کہ۔۔۔”۔۔۔ خلیل الرحمٰن قمر ایک اور سرپرائز دینے کے لئے تیار

 خلیل الرحمٰن قمر اب سیاسی شو کی میزبانی کرنے جارہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر پبلک نیوز سے سیاسی شو کی میزبانی کرنے والے ہیں جس کے پروموز آن ایئر ہوچکے ہیں جس کے بعد ناظرین بے چینی سے اس شو کا انتظار کررہے ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمراپنے شو کے پرومو میں کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں ’’پبلک پوچھتی ہے جہاں سوچ بریانی کی پلیٹ اور ایمان گھی کے ڈبے پر بک جاتا ہو،  وہاں جمہوریت سچ مچ انتقام ہوتی ہے یا جمہوریت ہم سے انتقام لے رہی ہوتی ہے۔ آپ کہتے ہو سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی تو پبلک پوچھتی ہے تو سیاست کیا جھوٹ کا نام ہے؟‘‘

متعلقہ خبریں

Back to top button