شوبز

"روشان اینڈ حسن” بینڈ نئے میوزک وڈیو کی تیاری میں مصروف

معروف میوزک بینڈ "روشان اینڈ حسن” نے اپنے میوزک البم ”چار دنوں کا خواب“ سے ایک نئے میوزک ویڈیو کی تیاری میں مصروف ہیں۔

میوزک پروڈیوسر روشان اور حسن بہترین امرجینگ ٹیلنٹ لکس ایوارڈ کے لئے بھی منتخب ہوچکے جبکہ گزشتہ سال انہوں پی ایس ایل کے ویڈیو سونگ جبکہ رواں برس بھی پی ایس ایل کرکٹ حوالے سے ویڈیو سونگ کی تیار ی شروع کردی۔ میوزک پروڈیوسر کمپوزر روشان نے کہا ہے کہ تین سال قبل میں اور میرے دوست حسن نے اپنا میوزک بینڈ ترتیب دیا جس میں ہم نے اپنے پہلے البم ” چار دنوں کا خواب “ کی تیاری شروع کی جس کے 18گانے تیار کئے جو دو سال کی محنت لگن کے ساتھ مکمل ہوچکے جبکہ البم کو ورلڈ وائیڈ ریلیز کردیا گیا جس کا مکمل میوزک ہم دونوں نے ترتیب دیا ۔ انہوں نے کہا کہ لکس ایوارڈ میں نامزدگی ہوچکی ہے جبکہ مختلف میوزک گگز کرچکے۔

انہوں نے کہا بس کورونا وبا سے نجات کےلئے دعا گو ہے جس کے بعد بیرون اندرون ملک میں اپنے میوزک کے زریعے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے کا عزم کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نئے فنکاروں کی پرموشن کے لئے اہم اقدامات کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارم بھی مہیا کررہی ہے باقاعدہ تربیت کسی سے نہیں لی خود محنت کی ہے۔ میں نے پہلی بار اپنے سکول کی الوداعی پارٹی میں گایا جو بہت پسند کیا گیا اس کے بعد پرائیویٹ شوز کالجز یونیورسٹیز میں گانا شروع کردیا جبکہ عوام نے ہمارے گانوں کو پسند کیا تو ہم نے مزید محنت سے بہترین میوزک تیار کرنے کی کوشش کی جو اب البم کی صورت میں میوزک حلقوں میں پذیرائی حاصل کرچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button