شوبز

"کاش ان عورتوں نے عزت بھی سیکھی ہوتی”۔۔۔ فنکاروں بھی میدان میں

فنکاروں نے اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں پیش آنے والے انتہائی افسوسناک واقعے کی مذمت کی ہے جس میں ہوٹل کی مالکن خواتین نے اپنے ہی مینجر کی انگریزی کا مذاق اڑایا تھا۔

اسلام آباد کے ریستوران کی مالکن خواتین کی ایک ویڈیووائرل ہوئی تھی جس میں دونوں خواتین اپنے مینجر کی انگریزی کا مذاق اڑاتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ملک کی معروف شخصیات نے بھی ان دونوں خواتین کو ملازم کی توہین کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اداکارعدنان صدیقی نے اسلام آباد کے ریستوران میں خواتین مالکن کی اپنے مینجر کا مذاق اڑانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا اپنی دل لگی کے لیے کسی کی انگریزی کا مذاق اڑانا افسوسناک ہے۔ اس طرح یہ لوگ یہ بتاتے ہیں کہ ان کا تعلق کس کلاس سے ہے۔ کاش کسی نے ان خواتین کو انگریزی کے بجائے شائستہ آداب اورعزت کرنا سکھایا ہوتا۔

احمد علی بٹ نے بھی خواتین کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا اپنی بوریت مٹانے کے لیے کسی کی انگریزی کا مذاق اڑانا اور اسے آن لائن پوسٹ کرنا نہایت افسوسناک ہے۔

اداکار شہریار منور اور اشنا شاہ نے بھی اس واقعے کی مذمت کی۔ اشنا شاہ نے لکھا جب میں پاکستان منتقل ہوئی اوراسکرپٹس پڑھنے کے لیے اردوسیکھ رہی تھی تو ایک عقل مند خاتون نے مجھے کہا اگر تم پاکستان میں رہتی ہو اورپاکستان کی مادری زبان پڑھ اورلکھ نہیں سکتیں تو تکنیکی طور پرتم جاہل (ان پڑھ) ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button