شوبز

"نہیں ابھی نہیں”۔۔۔۔ جس نے میرے ساتھ زیادتی کی اس کا نام نہیں بتاؤں گی؛عائشہ عمر

 اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ جب ضرورت ہوگی ہراساں کرنے والے شخص کا نام سامنے لاؤں گی۔

عائشہ عمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں جنسی ہراسانی کے واقعات سامنے لانے کی قیمت ادا کرنی پڑی اور انہوں نے اس کی وجہ سے بہت کچھ کھویا۔عائشہ عمرکے مطابق ’جنسی ہراسانی کا واقعہ سامنے لانے کے بعد ایک بہت بڑے برانڈ نے انہیں اس وقت کام دینے سے انکار کیا۔اس حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ برانڈ نے ان سے کہا کہ اگر وہ جنسی ہراساں کرنے والے شخص کا نام نہیں بتاتیں تو وہ ان کے ساتھ کام نہیں کر سکتے۔

انہوں نے ہراساں کرنے والے شخص کا نام نہیں لیا، کیونکہ ابھی وہ اس شخص کا نام نہیں لینا چاہتیں۔تاہم عائشہ عمر نے انڈسٹری میں ہراساں کیے جانے کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ انڈسٹری میں عمر سے دُگنا طاقتور شخص ہراساں کرتا رہا ہے جس کا ذکر انہوں نے 15 برس تک کسی سے نہیں کیا۔ جب انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت اُن کی عمر 23 سال تھی، اُس وقت میری عمر سے دُگنے طاقتور آدمی نے مجھے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ برسوں تک چلتا رہا۔

اداکارہ نے کہا کہ جب وہ سمجھیں گی کہ اس شخص کا نام لینا چاہیے تو وہ خود ہی دنیا کو بتا دیں گی لیکن ابھی ان کے خیال میں ان کا نام لینا درست نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button