شوبز

آمنہ الیاس کی شارٹ فلم "گلابو” کب ریلیز ہوگی؟

 اداکارہ آمنہ الیاس کی نئی مختصر فلم ‘گلابو’ 29 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

آمنہ الیاس نے مختصر فلم ‘گلابو’ کا پوسٹر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور بتایا کہ یہ 29 جنوری کو یوٹیوب کے ‘سی پرائم’ چینل پر ریلیز کی جائے گی۔

آمنہ الیاس نے فلم ‘گلابو’ کا پوسٹر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ‘آپ میں سے بیشتر لوگوں نے مجھ سے کہا ہے کہ آج ہی ویڈیو لگائیں، میں وہ بعد میں شیئر کروں گی لیکن فی الحال اپنی مختصر فلم کا پوسٹر شیئر کرنا چاہوں گی۔

گلابو کی کہانی رشیدہ نظامی نےلکھی ہے جب کہ اسے علی حسین اور محب بخاری کی جاند سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button