شوبز

Breaking News…دانیال ظٖفر کا اداکاری کے میدان میں پہلا قدم

علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر نے بھی اداکاری کے میدان میں قدم رکھ لیا ہے۔

دانیال ظفر نے کرکٹ کے موضوع پر بنائی جانے والی ویب سیریز” بارہوں کھلاڑی” میں اہم کردار کیا ہے جس کی ریکارڈنگ لاہور میں کی گئی۔ اس سیریز میں دانیال ظفر کے ہمراہ اداکارہ صبا فیصل،محسن گیلانی،میرا سیٹھی اور کنزیٰ ہاشمی سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔

مقبول اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے انسٹاگرام پر چند روز قبل دانیال ظفر کے ہمراہ ایک تصویرشیئر کی گئی تھی۔اداکارہ نے تصویر میں کیپشن درج کیا کہ ’جلد آرہا ہے انشاء اللہ‘۔صبا فیصل نے اپنی پوسٹ میں دانیال ظفر کو ٹیگ بھی کیا۔

کھوج نیوز نے اب اس پراجیکٹ کی تمام تفصیلات حاصل کی ہیں جو قارئین سے شیئر کی جارہی ہیں۔

اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر عدنان سرور ہیں جو اس سے پہلے "موٹر سائیکل گرل "کے ذریعے شہرت حاصل کرچکے ہیں۔

اداکارہ میرا سیٹھی بھی اپنے اس پراجیکٹ کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں جو ریکارڈنگ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button