شوبز

"سن لے تو”۔۔۔مبشر حسن کے ایک اور گانے کی شاندار کامیابی

پاکستان کے معروف نغمہ نگار مبشر حسن کا لکھا ہوا ایک اور گیت مقبول ہوگیا۔

مبشر حسن کا لکھا ہوا گیت”سن لے تو”حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جسے گلوکارابرارالحق نے بطور خاص وزیر اعظم پاکستان کے لئے لکھا ہے۔اس گیت کا میوزک ابوبکر جاوید نے تیار کیا ہے جب کہ وڈیو کے ڈائریکٹر عبدالوہاب ہیں۔

مبشر حسن نے اس سلسلہ میں "کھوج نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے گانے کی کامیابی کی بہت خوشی ہے لیکن اس بات کا بھی بہت افسوس ہے کہ بعض نیوز چینل گانے کا کریڈٹ کسی اور کو دے رہے ہیں حالانکہ اس گانے کے کریڈٹس میں میرا نام بطور شاعر لکھا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ مبشر حسن اس سے پہلے بھی بہت سے گلوکاروں کے لئے مقبول گیت تحریر کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button