شوبز

ثروت گیلانی کے بولڈ شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

اداکارہ ثروت گیلانی کو بولڈ فوٹوشوٹ کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا ہے۔

ثروت گیلانی نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک میگزین کے لیے فوٹوشٹ کروایا ہے۔فوٹوشوٹ میں ثروت گیلانی مختصر لباس پہنے کافی بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں جب کہ ان کے شوہر ڈاکٹر اور ماڈل فہد مرزا بھی سگار پیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ثروت گیلانی کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے ان کے اسٹائلسٹ کو بھی نشانے پر لے لیا اور لکھا کہ ثروت کے اسٹائلسٹ کو چاہئے کہ وہ انہیں بتائیں کہ ثروت پر کیا اچھا لگ رہا ہے اور کیا نہیں۔

مصباح نامی خاتون نے لکھا ثروت گیلانی کا یہ فوٹو شوٹ ظاہر کرتا ہے کہ ہم سب اپنی ثقافت اور اخلاقی اقدار کو چھوڑ کر کس قدر انگریز بننے کی کوشش میں احساس کمتری میں مبتلا ہیں۔ یہ لباس اور اسٹائل ہم پر سوٹ نہیں کرتا بہت ہی مایوس کن ہے۔

ایک صارف نے کہا پھرکوئی دین کی بات کرے تو طنزیہ الفاظ بولتے ہیں۔ اللہ انہیں ہدایت دے۔ فرح سفیان نامی خاتون نے دونوں میاں بیوی کو بیغیرت قرار دیا۔ جب کہ سیدہ نمل نامی صارف نے لکھا اللہ رحم کرے یہ انگریز بننے کا کیا فیشن ہوگیا ہے پاکستان میں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button