شوبز

ڈانس سےتہلکہ مچانےوالی نورا فتحی کومشکلات کا سامنا

فلم مرجاواں کےگانے’اک توکم زندگانی‘ کی شوٹنگ کےدوران نورا فتحی کوانتہائی مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا

بالی ووڈ میں اپنی ڈانس مووزسےتہلکہ مچانےوالی نورا فتحی جب اپنا جلوہ دکھاتی ہیں تودیکھنےوالےدیکھتےرہ جاتےہیں۔ بالی ووڈ میں ان کی شناخت بہترین ڈانسرکےساتھ آئٹم گرل کی بھی بن چکی ہےلیکن وہ جوبھی گانا کرتی ہیں اس کا حق ادا کردیتی ہیں۔ بھارتی ٹی وی چینل  کےمطابق فلم مرجاواں کےگانے’اک توکم زندگانی‘ کی شوٹنگ کےدوران نورا فتحی کوانتہائی مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ گانا شدید گرمی کےموسم میں عکسبند کیا گیا تھا جس کی وجہ سےنورا فتحی کا باربارمیک اپ خراب ہوجاتا تھا۔

اس کےعلاوہ اس گانےمیں ڈانس کےدوران انہوں نےاونچی ایڑی کی جوتیاں پہن رکھی تھیں اورکئی ری ٹیک ہونےکی وجہ سےان کےپاؤں سوج گئےتھےلیکن اس کےباوجود انہوں نےانتہائی پروفیشنل اندازمیں گانا مکمل کیا۔ یوٹیوب پر 10 اکتوبر 2019 کویہ گانا ٹی سیریزنے ریلیز کیا تھا جس کواب تک تقریباً ساڑھے 23 کروڑلوگ دیکھ چکےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button