شوبز

بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان کس بات سےپریشان ہیں؟

اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابق بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان اپنا ماضی کریدے جانے پر دلبرداشتہ ہوگئیں

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان نےگزشتہ برس اسلام کی خاطرشوبزکوخیرباد کہہ کراپنےمداحوں کوحیران کردیا تھا لیکن ان کےچاہنے والوں کواصل سرپرائزاس وقت ملا جب انہوں نےاچانک مفتی انس کےساتھ شادی کرنےکا اعلان کیا۔ ثنا خان کی شادی کودوماہ کا عرصہ ہوگیا ہےاوراس دوران وہ ہمیشہ اپنی اوراپنےشوہرکی اس طرح کی ویڈیوزاورتصاویرشیئرکرتی ہیں جن میں وہ دونوں خوش نظرآتےہیں اورایک دوسرے کےساتھ اچھا وقت گزارتےہیں۔ تاہم گزشتہ روزپہلی بارثنا خان نےانسٹاگرام پرایک ایسی پوسٹ شیئرکی جس میں وہ پریشان نظرآرہی ہیں۔

لیکن ان کی پریشانی ان کے گھریلو زندگی یا شوہر کی وجہ سے نہیں۔ بلکہ ان لوگوں کی وجہ سے ہے جو ان کا ماضی بھول ہی نہیں رہے۔ اور اکثر  ان کے ماضی کے متعلق منفی ویڈیوز بنا کر شیئر کرواتے رہتے ہیں۔ اسی حوالے سے گزشتہ روز ثنا خان نے ایک پوسٹ شیئر کی اور کہا ’’کچھ لوگ کافی عرصے سے میرے متعلق منفی ویڈیوز بنارہے ہیں لیکن میں نے صبر سے کام لیا اور کچھ نہیں کہا۔

لیکن اب ایک شخص نے ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں میرے ماضی کو کریدا گیا ہے اور ویڈیو میں میرے متعلق نہایت نامناسب باتیں کی گئی ہیں۔ کیا آپ نہیں جانتے جب ایک شخص توبہ کرلیتا ہے تو اسے اس کے ماضی سے متعلق احساس کروانا بھی گناہ ہے۔ میں اس وقت بہت دلبرداشتہ ہوں میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔‘‘

پوسٹ کے ساتھ ثنا خان نے بتایا کہ وہ ویڈیو بنانے والے شخص کا نام نہیں بتانا چاہتیں۔ تاہم انہوں نے انہیں پریشان کرنے والے لوگوں سے کہا اگر آپ کسی کو سپورٹ نہیں کرسکتے تو کم سے کم اس کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کریں اور خاموش رہیں۔ کسی کے بارے میں اتنے برے تبصرے نہ کریں کہ وہ اپنے ماضی سے متعلق سوچ کر ڈپریشن میں چلا جائے۔

بعض اوقات لوگ توبہ کرتے ہیں اور زندگی میں آگے بڑھ جاتے ہیں لیکن کچھ لوگ میری طرح بھی ہوتے ہیں جو سوچتے ہیں کہ کاش میں ماضی میں واپس چلی جاؤں اور کچھ چیزیں تبدیل کرسکوں۔ مہربانی کرکے دوسروں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کریں اور لوگوں کو وقت کے ساتھ بدلنے دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button