شوبز

"شادی کے بعد مزید آزادی مل گئی”۔۔۔ سارہ خان کا اہم انکشاف

 اداکارہ سارہ خان نے اپنے کام سے متعلق شادی سے پہلے اور بعد کی زندگی میں فرق بتا دیا۔

حال ہی میں سارہ خان سے ایک انٹرویو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ کام سے متعلق شادی سے پہلے اور بعد کی زندگی کے حوالے سے کوئی فرق آیا ہو تو اس سوال کے جواب میں سارہ نے کہا کہ ‘میں جتنی آزادی سے اب کام کرتی ہوں شادی سے پہلے میں نے اتنا نہیں کیا’۔سارہ خان نے بتایا کہ شادی سے پہلے میں گھر پر ہوتی تھی اور میری بہنیں اور میرے گھر والوں کے ساتھ بہت سی چیزیں چل رہی ہوتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اب شادی کے بعد بس میں ہوتی ہوں اور میرے شوہر ہوتے ہیں، وہ مجھے اتنی آزادی دیتے ہیں اتنا سپورٹ کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ میں آگے بڑھوں تو مجھے کام کرتے ہوئے اور خوشی ہوتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں تو چاہتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہر عورت کو ایسا شوہر دے جو آپ کی ہمت بڑھائے اور حوصلہ افزائی کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button