شوبز

ٹک ٹاک اسٹاراریکا حق نےاہم اعزازاپنےنام کرلیا

عاصم اظہرکےمقبول ترین گانے’تُم تُم‘ کی اداکارہ ایک بڑا اعزاز اپنےنام کرنےمیں کامیاب ہوگئی ہیں

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک ماڈل اورگلوکارعاصم اظہرکے مقبول ترین گانے ’تُم تُم‘ کی اداکارہ اریکا حق ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر منفرد ادکاری کرکے انتہائی کم عرصے میں مقبولیت حاصل کرنے والی اریکا حق کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 2 ملین یعنی 20 لاکھ ہوگئی ہے۔

ٹک ٹاک ماڈل اریکا حق نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

یہ سنگِ میل عبور کرنے کے بعد اریکا حق پاکستان کی پہلی ٹک ٹاک ماڈل بن گئی ہیں جن کے انسٹاگرام پر 2 ملین فالوورز ہیں۔ کامیابی کے اس موقع پر اریکا حق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ اریکا حق نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں اُنہوں نے ہاتھ میں 2 ملین والا سائن لیا ہے۔ ٹک ٹاک ماڈل نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری زندگی میں ہر ایک فرد کا شکریہ جس نے میری مدد کی اور مجھ پر یقین کیا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میرے فین پیچز کا خصوصی شکریہ جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔‘ آخر میں اریکا حق نے کہا کہ ’میں اپنے تمام مداحوں سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘ دوسری جانب اگر ہم اریکا حق کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائیں تو وہ ٹک ٹاک پر بھی بےحد مشہور ہیں، ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پراریکا حق کے 7 اعشاریہ 9 ملین یعنی 79 فالوورز ہیں۔

ٹک ٹاک ماڈل اریکا حق نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

واضح رہےکہ عاصم اظہرکا گانا ’تُم تُم‘ گزشتہ سال ریلیزہوا تھا جسےکافی مقبولیت بھی حاصل ہوئی تھی۔ 6 منٹ11سیکنڈز پرمشتمل عاصم اظہرکےگانےکی کہانی ایک ایسی خود غرض لڑکی کےگِرد گھومتی ہےجوصرف پیسوں سےمحبت کرتی ہے اوراپنی محبت میں گرفتارلڑکوں کودھوکا دیتی ہےجبکہ گانےکےآخرمیں اداکارہ ہانیہ عامرکی انٹری بھی ہوتی ہے۔

عاصم اظہرکےاِس گانےکی مرکزی کردارمعروف ٹک ٹاک اسٹاراریکا حق تھیں جبکہ گانےمیں عاصم اظہر،اُردوریپ سانگ کےگلوکاررامس، طلحہ یونس، طلحہٰ انجم اورگلوکارواداکارتیمورصلاح الدین عرف مورونےبھی اپنی اداکاری کےجوہردکھائےتھے۔ واضح رہےکہ پاکستان کی نمبرون ٹک ٹاک اسٹارجنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 13 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔ پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹارکنول آفتاب ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 11 ملین سےزائد صارفین نےفالوکیا ہوا ہے۔ تیسرے نمبرپرذوالقرنین سکندرجنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم ہیں جبکہ پانچویں نمبرپرحورماہاویرا ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button