شوبز

عائزہ خان اب کیا کرنےوالی ہیں؟مداح تشویش میں مبتلا

لاکھوں دلوں پرراج کرنےوالی خوبرواداکارہ نےاپنےمداحوں کوکشکمش میں مبتلا کردیا ہے

پاکستان کےکئی مقبول ترین ڈراموں میں حیرت انگیزاداکاری کرکےلاکھوں دلوں پرراج کرنےوالی خوبرواداکارہ عائزہ خان نےاپنےمداحوں کو کشکمش میں مبتلا کردیا ہے۔ اداکارہ عائزہ خان،جوانسٹاگرام پر 8 ملین فالوورزرکھنےوالی پہلی پاکستانی مشہورشخصیت بن گئی ہیں،اُنہوں حال ہی میں اپنےنئےپراجیکٹ سےمتعلق مداحوں کوایسا اشارہ دیا ہےکہ سوچنےمیں مجبورہوگئےہیں کہ اداکارہ آخرکونسا نیا کام کرنےوالی ہیں۔ اس ضمن میں عائزہ خان نےاپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ایک بوم رینگ ویڈیوشیئرکی۔

عائزہ خان تُرکی کیساتھ کوئی پراجیکٹ کرنے والی ہیں؟

مذکورہ ویڈیومیں عائزہ خان نےچہرے پرکسٹمائز ماسک پہنا ہوا ہےجس پرایک طرف پاکستان کا پرچم بنا ہوا ہےجبکہ دوسری طرف ترکی کا جھنڈا۔ عائزہ خان نےانسٹا اسٹوری میں ویڈیوشیئرکرتےہوئےلکھا ’پاکستان اورتُرکی۔‘ اُنہوں نےمداحوں سےمخاطب ہوتےہوئےکہا کہ ’پراجیکٹ کی تفصیلات سےآگاہ رہنےکےلیےمیرے ساتھ رہیں۔‘

عائزہ خان کی انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد اُن کے مداح یہ جاننے کے لیے بےچین ہورہے ہیں کہ آخر وہ اصل میں کونسا پراجیکٹ کرنے والی ہیں۔ کچھ لوگ قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ عائزہ خان کسی ترکی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے جا رہی ہیں تاہم اداکارہ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ  سوشل میڈیا پر فالوورز کی زائد تعداد آپ کو کامیابی نہیں دلواسکتی بلکہ اس کے لیے آپ کو بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔ عائزہ خان نے کہا تھا کہ آج اگر میں سب سے زیادہ فالو کی جارہی ہوں تو اس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ میری محنت ہے، میں آج جس مقام پر ہوں اور جو کچھ بھی حاصل کیا اُس کی وجہ میری سخت محنت ہے۔

اداکارہ نے اپنی والدہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری والدہ نے ہمیشہ مجھے محنت اور صبر کرنے کی نصیحت کی ہے۔ واضح رہے کہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 8 ملین یعنی 80 لاکھ ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button