شوبز

اداکارہ حرامانی نےنئی دوستی سے پردہ اُٹھا دیا

حرا مانی کودوپٹہ درست کرتےاوربالوں سےکھیلتےہوئےکیمرے کودیکھ کرمسکراتےہوئےدیکھا جاسکتا ہے

معروف اداکارہ حرا مانی نےمداحوں کواپنےنئےدوست سےمتعارف کرادیا۔ حرا مانی جواپنےڈراموں میں شانداراداکاری سےدلوں کوجیت چکی ہیں،وہ سوشل میڈیا پربھی کافی متحرک ہیں۔ انہوں نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹا گرام پراپنی ویڈیوکےساتھ ایک پیغام شیئرکیا اور اپنےمداحوں کواپنےنئےدوست سےمتعلق بتایا۔ حرا مانی نےاپنےپیغام میں کہا کہ میرا اس دوست کےساتھ عجیب سا اسٹرونگ کنکشن ہے،لگتا ہےدوستی ہوگئی ہےمیری اس سے! ڈراموں کی ناموراداکارہ نےلال اورکالےرنگ کےدلکش کنٹراس پرمبنی لباس کےساتھ ایک ویڈیوشیئرکی ہے۔ ویڈیومیں حرا مانی کودوپٹہ درست کرتےاوربالوں سےکھیلتےہوئےکیمرے کودیکھ کرمسکراتےہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نےاپنےپیغام میں کہا کہ ’پتا نہیں عجیب سا اسٹرونگ کنکشن ہےمیرا کیمرے سے،اس کی ریڈ لائٹ آن ہوتےہی میں بدل جاتی ہوں! دوستی ہوگئی ہےمیری اس (کیمرے) سے۔ حرا مانی آئےروزانسٹاگرام پراپنی زندگی سےجڑی بہت سےچیزیں شیئرکرتی رہتی ہیں،وہ اس سے قبل اپنےوالد سے متعلق ایک جذباتی پیغام اوراپنی دوستوں کی تصاویربھی شیئرکرچکی ہیں۔ اداکارہ کے سماجی رابطےکی سائٹ پر 5 ملین( 50لاکھ) سےزائد فالووورزہیں اوراب تک 3ہزار692 پوسٹس کرچکی ہیں جبکہ وہ صرف 240 اکاؤنٹس کوفالووکرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button