"مہوش حیات نے نیلو کو آئیڈیل قرار دے دیا”۔۔۔شان سے تعزیت
اداکارہ مہوش حیات نے ماضی کی معروف اداکاہ نیلو بیگم کو اپنا آئیڈیل قرار دیا ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں مہوش حیات نے ماضی میں فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی اداکارہ نیلو کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔مہوش حیات نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے اداکارہ نیلو کے بیٹے اور پاکستانی فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکار شان شاہد سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور ان کی والدہ کو اپنا آئیڈیل قرار دیا۔
Most saddened to hear of the passing of Madam Neelo ji. It is pioneers like her in whose footsteps we walk. May Allah grant her the highest place in Jannat and give her family Sabr to overcome this loss. My condolences @mshaanshahid
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 31, 2021
مہوش حیات نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میڈم نیلو جی کی وفات کا سن کر دلی صدمہ پہنچا، ہم آج بھی ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہیں۔مہوش حیات نے تحریر کیا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو اتنا بڑا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دیں۔ آمین ۔انہوں نے اداکار شان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری جانب سے تعزیت قبول کیجئے۔