شوبز

بزل مشتاق کے نئے پراجیکٹ پرکام کا آغازکردیا گیا

واضح ہوکہ قبل ازیں ان کے پہلے ویڈیو سانگ "خطا "نے دنیا بھر میں دھوم مچادی تھی

منفرد نوجوان سنگربزل مشتاق کےنئےویڈیوگانےپرکام شروع کردیا گیا ہےواضح ہوکہ قبل ازیں ان کے پہلے ویڈیو سانگ "خطا "نے دنیا بھر میں دھوم مچادی تھی،کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق لیگ اسپنرمشتاق احمد کےبیٹےبزل مشتاق گلوکاری کےمیدان میں کامیابی سے قدم رکھ چکے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے‏سابق لیگ اسپنراورکوچ مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق اپنےوالد کی طرح کرکٹربننےکےبرعکس شوبزسےمنسلک ہوگئےہیں اوران کا پہلا گانا بھی منظرعام پرآچکا ہے۔ ‏24 سالہ بزل مشتاق کا پہلا گانا ریلیزہوچکا ہےجسے اب تک ایک ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں بزل مشتاق نےنہ صرف گایا ہےبلکہ اس میں پرفارم بھی کیا ہے۔ بزل مشتاق نے انگلینڈ سے آرکیٹیکچرمیں تعلیم حاصل کی اوراب انہوں نےشوبزسےمنسلک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلوکاری کے بعد بزل مشتاق اداکاری میں بھی جوہر دکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کی اداکاری کا پراجیکٹ بھی جلد شروع ہونے والا ہے۔ بزل مشتاق کاگانا سامنے آتے ہی کرکٹرزنے اس کی پروموشن بھی شروع کردی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرمشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچ کے فرائض انجام دیتے ہیں اور وہ غیرملکی ٹیموں کے ساتھ بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔ مشتاق احمد کا کہنا ہےکہ ادکاری اورگلوکاری میرے بیٹے کا شوق ہے، میں اس میں رکاوٹ نہیں بنا، بزل نے مجھ سے اس حوالے سے رائے لی تو میں نے اسے روکا نہیں بلکہ بزل سے کہا کہ بس اچھے برے کا خیال رکھنا ، اسے کچھ حدود بھی بتائیں، وہ یقیناً ان میں رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button