شوبز

عائزہ خان اور ترکش اداکارہ کلثوم اہم پراجیکٹ کے لئے ایک ساتھ

مقبول ترین ترکش سیریز”ارطغرل غازی” میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کلثوم نے پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کے ساتھ کام کا معاہدہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلہ میں دونوں کے درمیان تحریری معاہدہ طے پا گیا  ہے جس کے مطابق کلثوم ماریہ بی کے ملبوسات کے لئے ماڈلنگ کریں گی جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ عائزہ خان بھی شامل ہیں۔

ماریہ بی اور عائزہ خان شوٹ کے لئے ترکی میں موجود ہیں جہاں گزشتہ روز کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ماریہ بی اس حوالہ سے سوشل میڈیا پر لمحہ بہ لمحہ وڈیو پوسٹ کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button