شوبز

اقرا عزیز نے کس ڈائریکٹر کو پاکستانی سنجے لیلا بھنسالی قرار دیا؟

اداکارہ اقرا عزیز نے ڈرامہ ’’خدا اور محبت‘‘ کے ڈائریکٹر سید وجاہت حسین کو  پاکستانی سنجے لیلا بھنسالی قرار دے دیا۔

اقرا عزیز نے آج کل ٹی وی پر جاری ڈرامہ سیریل ’’ خدا اور محبت‘‘ کی تمام انتظامیہ کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی اور لکھا کہ اس ڈرامے میں کام کرنے کا لمحہ میرے لیے حسین سفر ثات ہوا، اس ڈرامے میں شامل ہونے پر عبداللہ قادوانی اور اسد قریشی کی مشکور ہوں۔اقرا عزیز نے ڈرامے کے ہدایت کار کی تعریف میں لکھا کہ وجاہت حسین آپ پاکستان کے سنجے لیلا بھنسالی ہیں، آپ کی خاص بات یہ ہے کہ آپ کسی بھی سین کو غیر معمولی بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button