شوبز

فیشن انڈسٹری کی رونقیں بحال؛لاہور میں پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک کا آغاز

پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک اپنے 10 ویں سال میں 4 سے 6 فروری‘ 2021 ء تک لاہور میں ہنگامہ برپا کرے گاجس میں تجربہ کار اور اُبھرتے ہوئے فیشن ڈیزائنرز کے ذریعے نئے عروسی رُجحانات کو پیش کیا جائے گا۔ سارہ خان‘ فلک جاوید‘ سونیا حسین‘ عائشہ عمر‘ علیزے شاہ‘ حریم فاروق‘ عمران اشرف‘ یمنی زیدی‘ عروہ حسین‘ ماورہ حسین‘ عشنا شاہ‘ نعمان اعجاز ان کے بیٹے زوار شاہ‘ عفان وحید‘ حرا مانی‘ صبور علی‘ ثنا فخر‘ شائستہ لودھی‘ فضا علی‘ اعجاز اسلم‘ منیب بٹ‘۱حسن خان‘ نمرا خان‘ زباب رانا‘ ریشم‘ جنت مرزا اور دیگر مختلف ڈیزائنروں کے شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر آئیں گے۔

اس سال 35تجربہ کار‘نئے ڈیزائنرز اور ریٹیل برانڈز رن وے پر اپنے نئے عروسی ملبوسات کو پیش کریں گے۔ڈیزائنرز کی فہرست میں فہد حسین‘ ان ورتھ ڈریس کو‘ نعمان اینڈ بھیا‘ علیشبہ اور نبیل‘ حارث شکیل‘ نوشاد عماد‘ مدیحہ شعیب‘ منیب نواز ہاؤس آف ارسلان اقبال‘ فضا رحمن‘ کرشمہ بائی عرفان شعیب‘ تبیہ‘کاشیز‘ جے ڈاٹ‘ المیراہ‘ ڈائنرز‘ عمشاء بائی عظمی بابر‘ علی ذیشان‘ سبل ووگ‘ جیریمن اسٹریٹ‘ عائشہ اینڈ عثمان‘ نساء حسین‘ امیر عدنان‘ مغل‘ ثانیہ مسقطیہ‘ رضوان بیگ‘نیلوفر شاہد‘ فائزہ سمیع‘ زارا شاہجان‘ ایلان‘ ایچ ایس وائی‘ عمیر فاروق بائی ری پبلک‘ ثنا سرفراز‘ احسن‘ز مینز ویئر)یوکے میننز ویئر برانڈ(اور زاہا کیٹیور۔
این پرو اور این جنٹس اس سہہ روزہ ایونٹ کے دوران50سے زائد ماڈلز کو تیار کرین گے اس کے ساتھ ساتھ تفریحی صنعت کے نمایاں نام بھی بطور شو اسٹاپر ریمپ پر واک کریں گے۔ بپلک ریلیشنز آپریشنز اور میڈیا سے رابطے کی ذمہ داری ان ہاؤس پی آر ٹیم آف ہم نیٹ ورک لمیٹڈ‘معیز کاظمی کے اشتراک سے ادا کریں گے۔
شو کی پروڈکشن‘ ڈائریکشن‘کوریوگرافی اور شو کی تیاری اور عمل درآمد کی ذمہ داری ایم کے ڈیجیٹل پی آر اور ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کررہی ہے۔
ینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک اپنے آغاز سے ہی عروسی ملبوسات کے جدید رجحانات کو متعارف کرانے کے حوالے سے معروف ہے۔گزرے ہوئے سالوں میں اس نے پاکستان کے نامور ڈیزائنرز کو نہ صرف ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے بلکہ اُبھرتے ہوئے باصلاحیت کو فیشن انڈسٹری کے جانے مانے ناموں کی صف کھڑے ہوکر کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔
”ہم“کے عالمی سطح پر پہنچنے کے ساتھ ہی برائیڈل کیٹیور ویک بھی عروسی ملبوسات اور زیورات کی صنعت سے منسلک افراد اب ایک ایسا واحد پلیٹ ہے جس کے ذریعے بین الاقوامی اور مقامی خریداروں کو متاثر کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button