شوبز

شاہکار ارشد درانی ایوارڈز کے پہلے ایڈیشن کی تقریب

اجوکا تھیٹر اور شاہکار ہائیر ایجوکیشن ریسرچ ہب کے زیر اہتمام تھیٹر کے سینئر فنکار ارشد درانی (مرحوم) کی یاد میں جاری کئے گئے پہلے شاہکار تھیٹر ایوارڈز کی تقریب کا اجوکا انسٹیٹیوٹ میں بذریعہ آن لائن انعقاد کیا گیا جس میں اداکارہ نادیہ جمیل نے برطانیہ سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ دوسرے ونر فنکار سبط حسن اجوکا تھیٹر کے آفس میں موجود تھے۔

دوران تقریب چئیرپرسن سلیکشن کمیٹی جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے دونوں فنکاروں کوپہلے شاہکار ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ایوارڈ کمیٹی میں شامل دیگر ممبران شاہد ندیم، نروان ندیم، زارا سلمان،سائرہ ڈاراور اجوکا کے جنرل سیکرٹری سہیل وڑائچ بھی موجود تھے۔ارشد درانی مرحوم کی صاحبزادی سُمیہ درانی نے سڈنی آسٹریلیا سے بذریعہ آن لائن شرکت کی اور ایوارڈزکے اغراض و مقاصد بارے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ ایوارڈزیونیورسٹی آف ساؤتھ ویلز میں انکی ڈاکٹورل ریسرچ کے سلسلے میں شروع کیا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ اس کا مقصدتعمیری تھیٹر کی ترویج میں انکے والد ارشد درانی (مرحوم) کی لگن، عزم اور جذبے کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ نادیہ جمیل نے ایوارڈ ملنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اجوکا کے کھیل ”لپڑ“ میں اداکاری سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور مدیحہ گوہر کی راہنمائی نے انکا کیرئیر پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تقریب میں جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال، اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ندیم، نروان ندیم اور زارا سلمان نے بھی گفتگو کرتے ہوئے فنکاروں کو مبارک باد دینے کے علاوہ شاہکارایوارڈ کے آغاز کو معیاری تھیٹر کی ترویج اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے خوش آئند قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button