شوبز

"عامر لیاقت حسین بیوی کے نقش قدم پر”۔۔۔ اداکاری کے میدان میں انٹری

قومی اسمبلی کے ممبر اور میزبان عامر لیاقت حسین ٹیلی فلم ’’بس کورونا‘‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں انٹری دینے جارہے ہیں۔

عامر لیاقت نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کراتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس وقت مزاحیہ ٹیلی فلم ’’بس کورونا‘‘ کے سیٹ پر موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ یہ ٹیلی فلم ایکسپریس ٹی وی پر پیش کی جائے گی۔

عامر لیاقت کی جانب سے یہ پوسٹ شیئرکرائے جانے پر مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ تصویر ری شیئر کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت ٹیلی فلم’’بس کورونا‘‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔

اس ٹیلی فلم کے ڈائریکٹر محمد افتخار عفی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button