شوبز

"عتیق الرحمٰن میرا شوہر نہیں”۔۔۔ میرا نے عدالت میں ثبوت پیش کر دیئے

لاہورکی سیشن عدالت میں اداکارہ میرا کی تکذیبِ نکاح کیس میں اپیل پر سماعت کے دوران انہوں نے ثبوتوں سے متعلق یو ایس بی بھی عدالت میں پیش کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج رائے محمد خان نے تکذیبِ نکاح کیس میں اداکارہ میرا کی اپیل پر سماعت کی۔ میرا نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ‘عتیق الرحمٰن میرا شوہر نہیں ہے’۔انہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ ‘پاکستان کی مشہور اداکارہ ہوں عتیق الرحمٰن جیسے لوگ میرے نام سے مشہور ہونا چاہتے ہیں .میرا نے عتیق الرحمٰن کے دعوے کے خلاف اپنے ثبوتوں سے متعلق یو ایس بی بھی عدالت میں پیش کی۔ میرا نے کہا کہ اس یو ایس بی میں 5 گھنٹے کی ریکارڈنگ ہے اگر آپ اسے دیکھیں گے تو آپ کو کیس کلیئر ہوجائے گا۔میرا کا کہنا تھا کہ چین ،لاس اینجلس، ہانگ کونگ کی شوٹنگ کا سارا مواد اس میں موجود ہے۔میرا نے عدالت میں انگریزی بولنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نکاح نامے پر میرا انگوٹھا نہیں ہے۔

سماعت کے دوران اداکارہ میرا کے وکیل نے کہا کہ جو شخص میرا کا شوہر ہونے کا دعوی کرتا ہے وہ ایک پروموٹر تھا ۔انہوں نے کہا کہ عتیق نامی شخص نے میرا کی فلمیں ڈرامے استعمال کر جعلی نکاح نامہ بنوایا۔بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ عتیق الرحمٰن نے کئی سال قبل میرا کے خاوند ہونے کا دعویٰ کیا تھا، جس پر گزشتہ کئی سال سے دونوں کے درمیان مختلف عدالتوں میں مقدمات بھی زیر سماعت رہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button