شوبز

"آمنہ الیاس کی مدد کے نام پر دکھاوا کرنے والوں پر سخت تنقید”۔۔وڈیو وائرل

اداکارہ آمنہ الیاس نے مدد کے نام پر دکھاوا کرنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آمنہ الیاس نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ دو غریب افراد کو 5 ہزار روپے کا نوٹ دے کر ان کے ساتھ تصاویر و ویڈیوز بناتی دکھائی دیں۔

مختصر ویڈیو میں اداکارہ کے ساتھ تنویر گل اور ثانی فاروق دکھائی دیے، جنہوں نے بکھاریوں کا روپ دھارا۔

مختصر ویڈیو میں آمنہ الیاس کو رعبدار انداز میں ایک بھکاری کو 5 ہزار روپے کا نوٹ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور بھکاری 5 ہزار روپے دیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔بھکاری کی جانب سے شکریہ ادا کرنے کے منفرد انداز پر آمنہ الیاس کو انہیں تھپڑ رسید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ساتھ ہی اداکارہ کو کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تو بھکاری اور اوپر سے اوور ایکٹنگ۔

ویڈیو میں اداکارہ کو دوسرے بھکاری کو بھی وہی پانچ ہزار روپے کا نوٹ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی اداکارہ ویڈیو میں یہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ اب تصویر اچھے طریقے سے نکالیں۔ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے غریبوں کی مدد کے بدلے ان کے ساتھ نامناسب انداز میں تصاویر یا ویڈیوز بنوانے والے افراد کے لیے پیغام لکھا کہ اگلی بار وہ جب کسی کی مدد کریں تو کیمرا کو نہ نکالیں۔

انہوں نے غریبوں کی مدد کے بدلے تصاویر و ویڈیوز کی صورت میں ان کی تضحیک کرنے والے افراد کے لیے لکھا کہ وہ یاد رکھیں کہ وہ کسی دوسرے کی ضرورت پوری کر رہے ہیں اور وہ اس عمل کو ایسے سر انجام دیں، کہ ایسا نہ لگے کہ وہ اپنی ضرورت پوری کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے ایک حدیث کا جملہ بھی لکھا کہ ’صدقہ ایسے دیں کہ اگر دائیں ہاتھ سے دے رہے ہیں تو بائیں ہاتھ کو بھی پتہ نہ چلے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button