شوبز

پاکستان میں مقیم جرمن ولاگر کرسٹیان بیٹزمین نے اسلام قبول کرلیا

 اداکارہ زویا ناصر کے دوست اور جرمن ولاگر کرسٹیان بیٹزمین دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

کرسٹیان بیٹز مین نے اسلام قبول کرنے کی خوشخبری اپنے یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دی۔ کرسٹیان نے یوٹیوب پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے اور کلمہ شہادت ادا کرنے کی مکمل ویڈیو شیئر کی۔ اور اس ویڈیو کے ساتھ اپنے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی وجہ اور کس چیز نے انہیں اتنا زیادہ متاثر کیا کہ انہوں نے سیدھے اور سچے راستے پر چلنے کا فیصلہ کیا یہ سب بتایا۔

کرسٹیان بیٹزمین نے لکھا ہائے میرا نام کرس بیٹزمین ہے اور آج میں باضابطہ طور اسلام قبول کروں گا۔ اس سے پہلے کہ میں آپ کو اپنے اسلام قبول کرنے کا سارا عمل دکھاؤں جسے شہادہ (کلمہ شہادت اداکرنا کہتے ہیں) میں آپ کو مختصر طور پر اپنی کہانی بتانا چاہتا ہوں۔

میں نے گزشتہ دسمبر میں (تقریباً ایک سال پہلے) یہ یوٹیوب چینل شروع کیا تھا اور میں نے پاکستان میں تقریباً ایک سال گزارا ہے۔ اس دوران میں پاکستان میں بہت سے ناقابل یقین لوگوں سے ملا اور ان لوگوں سے میں نے ان کے مذہب اور رہن سہن کے متعلق بہت کچھ سیکھا۔

میں یورپ میں پلا بڑھا ہوں جہاں لفظ ’’اسلام‘‘ کو ہمیشہ غلط معنوں میں لیتے ہیں اور اسے منفیت، جنگ، دہشت گردی سے جوڑتے ہیں۔ ایمانداری سے بتاؤں تو میں کبھی بھی بہت مذہبی شخص نہیں تھا لہذا مجھے اس سے کوئی غرض نہیں تھی کہ لوگ کیا سوچتے ہیں۔ میرے بچپن کے سب سے بہترین دوست مسلمان تھے اور ہم ہمسائے تھےہم سب اندر سے انسان ہی ہیں۔ اسلام امن کا مذہب ہے اور مجھے اس سے ایک گہرا تعلق محسوس ہوتا تھالہذا میں اپنے اندر کی گہرائیوں کو جاننا چاہتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button