شوبز

"کوئی بھی بے مقصد کردار نہیں کروں گی”۔۔۔ رمشا خاں کا اعلان

اداکارہ رمشا خان نے ڈرامہ سیریل ’’گھسی پٹی محبت‘‘ میں اپنے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اس طرح کے معاملات کے بارے میں بات کرنا ممنوع سمجھا جاتا ہے۔

رمشا خان نے ایک انٹریو میں کہا کہ میں نے پہلی بار جب سامعہ کا کردار پڑھا تو اچھا محسوس ہوا اور مجھے لگا یہ ڈرامہ ضرور کرنا چاہیے کیوں کہ اس طرح کا ڈرامہ ٹی وی پر نہیں دیکھا جس میں ایک مضبوط اعصاب کی خاتون کو دکھایا گیا ہو۔

رمشا خان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں اس طرح کے معاملات کے بارے میں بات کرنا ممنوع سمجھا جاتا ہے لیکن جب مجھے معلوم ہوا کہ یہ کہانی حقیقت پر مبنی ہے تو میرے دل میں اس خاتون کی عزت اور بھی بڑھ گئی اور میں نے اس سے ملنے کی خواہش ظاہر کی اور اس کردار نے مجھے کافی تبدیل کردیا ہے، اب میں حاضر جواب یا منہ پھٹ ہوگئی ہوں جس کی وجہ سے گھر والوں کو لگتا ہے کہ میں بدتمیز ہوگئی ہوں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ڈراما سیریل ’گھسی پٹی محبت‘ اتنا مقبول ہوگا اس کا مجھے اندازہ نہیں تھا لیکن اب یہ اختتام کو پہنچ گیا تاہم اپنے پیچھے ایک بہت ہی مضبوط بنیاد چھوڑ گیا کہ ساس بہو سے آگے بھی ملک میں کہانیاں ہیں اور مضبوط اعصاب کی خواتین بھی یہاں رہتی ہیں۔

فلموں میں کام نہ کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’تھوڑا جی لے‘ کرنے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ انہیں اداکاری سیکھنے کی ضرورت ہے اور تھیٹر بس کا نہیں، اس لیے سوچا کے ڈرامے کے ذریعے ہی اپنی اداکاری کو بہتر کروں۔

ماضی میں منفی کردار ادا کرنے کے حوالے سے رمشا خان نے کہا وہ اب بھی ایسے کردار کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، بے مقصد کہانیوں کی جگہ وہ بامقصد کام کرنے اور مضبوط کردار والے ڈرامے کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button