شوبز

شبلی فراز اور فواد چوہدری کی تعزیت کے لئے شان کے گھر آمد

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان فلم انڈسٹری کے اداکار شان شاہد کے گھر جا کر اُن سے ملاقات کی۔

وفاقی وزراء نے اداکار شان شاہد سے ان کی والدہ و اداکارہ نیلو بیگم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔

واضح رہے کہ 80 سالہ نیلو بیگم گزشتہ دنوں لاہور میں انتقال کرگئی تھیں، اداکارہ نیلو بیگم فلم ڈائریکٹر مرحوم ریاض شاہد کی اہلیہ اور اداکار شان کی والدہ تھیں جبکہ ان کا اصل نام عابدہ ریاض تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button