شوبز

گلوکار سمیع خان ”شالا2 “ کے نام سے نئے میوزک پراجیکٹ کی تیاری میں

گلوکار سمیع خان ”شالا2“ کے نام سے نیا میوزک پراجیکٹ شروع کریں گے۔

اس نئے گانے کی ریکارڈنگ کا آغاز جلد کردیا جائیگا اس گانے کی شاعری،کمپوزیشن اور میوزک سمیع خان کا تیار کیا ہواہے۔ایک ملاقات کے دوران سمیع خان نے بتایا کہ یہ نیا گانا ایک ماں اور اس کے بچے کی محبت پر مشتمل ہے جس میں مامتا کی محبت کے جذبات شامل ہوں گے۔سمیع خان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیئے بڑے اعزازکی بات ہے کہ ان کے ہمراہ پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ثریاخانم بھی اس گانے میں شامل ہیں۔سمیع خان نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کا یہ نیا گانا ان کے پرستاروں کو بے حد پسند آئیگا۔

یاد رہے کہ سمیع خان اس سے قبل بھی بہت کامیاب میوزک ٹریکس اور OST بنا چکے ہیں۔جن میں ان کا ”رانجھا رانجھا کردی“نے بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button