شوبز

‘اب کیا کر دیا میں نے؟’…علی ظفر ایک بار پھر۔۔۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 6 کا آفیشل ترانہ ‘گروو میرا’ ریلیز کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہل چل ہی مچ گئی۔

اس آفیشل ترانے میں گلوکارہ نصیبو لال، آئمہ بیگ اور  ینگ اسٹنرز کے معروف ریپرز طلحہ انجم اور طلحہ یونس نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔اس ترانے کے ریلیز ہوتے ہی ٹوئٹر پر ‘گروو میرا’ ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین کی جانب سے بے حد مزاحیہ میمز شیئر کی جانے لگیں جس کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔بعد ازاں ٹوئٹر پر اس گانے کے علاوہ ایک اور نام ٹرینڈ کرنے لگا جو کہ گلوکار علی ظفر کا تھا۔

صارفین کی جانب سے ایک بار پھر مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ گلوکار علی ظفر پاکستان سپر لیگ کے لیے گانا گائیں۔

اس تمام تر صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گلوکار علی ظفر کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘اب کیا کر دیا میں نے’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button