شوبز

کوئی مجھ سےنفرت کرنےلگےتومیں ؟جنت مرزاکا اوپن چیلنج

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کہتی ہیں کہ وہ کسی کو اُن سے نفرت کرنے کی وجہ نہیں دیتی ہیں

پاکستان کی ٹاپ ماڈل اور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کہتی ہیں کہ وہ کسی کو اُن سے نفرت کرنے کی وجہ نہیں دیتی ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام اور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر زیادہ متحرک رہنے والی جنت مرزا نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کیں۔ مذکورہ تصویروں میں جنت مرزا سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ وہ بےحد دلکش لگ رہی ہیں۔ جنت مرزا نے اپنے فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں کسی کو مجھ سے نفرت کرنے کی کوئی وجہ نہیں دیتی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’لوگ خود مجھ سے حسد کرتے ہوئے اپنا ڈرامہ تخلیق کرتے ہیں اور وہاں سے نفرت کے سفر کا آغاز ہوجاتا ہے۔‘ ٹک ٹاک اسٹار کے اس معنی خیز پیغام پر اُن کے لاکھوں مداح بھی اُن کی حمایت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ جنت مرزا کی مقبولیت کی بات کریں تو اب تک اُن کی تصویروں پر ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شہرفیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کوٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب اس وقت انسٹاگرام پرجنت مرزا کے ایک اعشاریہ 8 ملین یعنی 18 لاکھ فالوورزہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹارکنول آفتاب ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 12 ملین سے زائد صارفین نے فالوکیا ہوا ہے۔ تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر،چوتھےنمبرپرجنت مرزا کی چھوٹی بہن علیشبا انجم ہیں اورپانچویں نمبرپرحورماہاویرا ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button