شوبز

"10 سال بعد”۔۔۔ صوفیہ مرزا کے بچے اغوا کرنے والی عورت گرفتار

اداکارہ صوفیہ مرزا نے انسٹاگرام ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بچوں کو 10 سال قبل اغوا کرنے والے گروہ میں شامل مرکزی ملزم خاتون کو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے گرفتار کرلیا۔

صوفیہ مرزا نے انسٹاگرام پر 2 منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو میں اس بات پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی بعد بلآخر ان کے بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ میں شامل مرکزی خاتون ملزم گرفتار ہوگئیں۔اداکارہ کے مطابق ایف آئی اے نے مرکزی ملزمہ صدف ناز کو پاکستان سے دبئی منتقل ہوتے وقت ایئرپورٹ پر گرفتار کیا، جو کہ ان کے بچوں کی جعلی ماں بنی ہوئی تھیں۔اداکارہ نے اپنے بچوں کے اغوا سے متعلق بتایا کہ ان کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور نے خاتون صدف ناز اور ان کے دیگر دو ساتھیوں سے مل کر ان کے بچوں کو پاکستان سے اغوا کرکے دبئی اسمگل کیا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے سابق شوہر اور صدف ناز نے ان کے بچوں کے ‘ب فارم’ اور ‘برتھ سرٹیفکیٹ’ سمیت دیگر دستاویزات تبدیل کیے اور صدف ناز ایک دہائی سے ہی ان کے بچوں کی ماں بنی ہوئی تھیں۔

انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ان کے سابق شوہر اور صدف ناز کا گروہ بااثر ہے اور اس گروہ کے باقی تمام افراد تاحال مفرور ہیں اور ان کے بچے بھی تاحال دبئی میں ہیں۔

اداکارہ نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچوں کو بازیاب کروایا جائے اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو بھی بچوں کی بازیابی کے لیے ساتھ دینے کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button