شوبز

فیصل آباد، مسلح افراد کی تھیٹر کے گیٹ پر فائرنگ؛فنکار خوفزدہ

فیصل آباد میں مسلح افراد تھیٹر کے گیٹ پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تھیٹر کے دروازے پر فائرنگ کرنے والے افراد کون تھے اور ان کے کیا مقاصد تھے، معلوم نہ ہوسکا۔یاد رہے کہ ڈھائی ماہ پہلے اسی تھیٹر میں اداکارہ میرا کی پرفارمنس کے دوران بھی فائرنگ کی گئی تھی۔علاوہ ازیں فیصل آباد ہی میں نوجوان کو نیم برہنہ کرکے تشدد کیا گیا تھا، ویڈیو سامنے آنے پر پولیس کا کہنا ہے کہ تحریری درخواست ملی تو ملزموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button