شوبز

"مریم انصاری نے معین خان کے بیٹے سے شادی کرلی”۔۔۔ فنکاروں کی مبارکباد

داکارہ مریم انصاری سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

معین خان کے بیٹے اویس خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں 8 فروری کو نکاح اور شادی کی دیگر تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی شادی 7 یا اور 8 فروری کی درمیانی شب ہوئی۔

وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم انصاری نے اپنے نکاح کے دن گولڈن رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر اویس نے بھی اہلیہ کے لباس سے ملتی جلتی شیروانی پہنی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اداکارہ کے نکاح کی تقریب کی ایک فیملی فوٹو بھی خوب مقبول ہو رہی ہے جس میں علی انصاری اپنی بہن اور بہنوئی کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھے ہیں۔

 

مریم انصاری کے نکاح کی تقریب میں ہانیہ سمیت دیگر شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button