شوبز

"پہلی ہی ملاقات میں۔۔۔۔”نادیہ خان نے نئی محبت بارے سب بتا دیا

 اداکارہ نادیہ خان نےاپنے یوٹیوب چینل پر شوہر کے ہمراہ انٹرویو کے دوران پہلی ملاقات کا تفصیلی احوال بتایا۔

انٹرویو کے دوران نادیہ خان  نے بتایا  کہ ہماری پہلی ملاقات 4 ماہ قبل ہوئی جب کہ فیصل ممتاز نے کہا کہ میرے اور نادیہ کے کچھ باہمی دوست چاہتے تھے کہ میں اور نادیہ خان ایک ہوجائیں۔فیصل ممتاز نے بتایا کہ دوستوں نے مجھے ایک بیگ دیا اور کہا کہ آپ مختصر سفر پر کراچی جارہے ہیں وہاں یہ بیگ اس ایڈریس(نادیہ کے گھر) پر دے دیجیے گا، میں جب وہاں پہنچا تو نادیہ سے میری پہلی ملاقات ہوئی ، ہماری پہلی ملاقات میں نادیہ بھی میری منتظر تھیں۔نادیہ نے بتایا کہ میں بھی دوست کی جانب سے فیصل کو دیئے گئے پارسل کو وصول کرنے کی منتظر تھی، دوست نے مجھے کہا تھا کہ مجھے بتانا فیصل تمہیں کیسے لگے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ائیرفورس کا شروع سے ہی کرش رہا ہے۔

فیصل ممتاز نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات توقع کے برعکس ایک سے دو گھنٹے طویل رہی، مجھے نادیہ سے پہلی ملاقات میں محبت ہوگئی تھی، کچھ دن بعد میں نے نادیہ سے ایک بار پھر فون پر رابطہ کیا اور یہی وہ رات تھی جب میں نے اور نادیہ نے ایک دوسرے سے بہت سی باتیں شیئر کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button