شوبز

ایان علی کا برسوں پرانا خواب پورا ہوگیا؛دنیا کی مہنگی ترین چیز خرید لی

ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے اپنا برسوں پُرانا خواب  پورا کرلیا ہے۔

منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے رولز رائس کار خرید کر اپنا برسوں پُرانا خواب پورا کرلیا۔

ایان علی نے انسٹاگرام پر اپنی ڈریم کار ’رولز رائس‘ کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کا پالتو کُتا ’گریمی‘ بھی بیٹھا ہوا ہے۔ایان علی نے انسٹاگرام اکاوئنٹ پر گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری بچپن سے خواہش تھی کہ میرے پاس اپنی ذاتی رولز رائس کار ہو۔‘گلوکارہ نے کہا کہ ’ماشاءاللّہ! آج اللّہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میرے پاس اپنی ذاتی رولز رائس کار ہے۔‘ایان علی نے اپنے اس خوشی کے موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’الحمداللّہ اُس کے لیے، جو میں پہلے تھی، آج ہوں اور مستقبل میں رہوں گی۔‘

انہوں نےمزید کہا کہ ’کون کہتا ہے کہ خواب پورے نہیں ہوتے، اگر آپ کی نیت صاف ہو اور آپ نے محنت کی ہو تو آپ کو وہ سب ضرور ملے گا جس کا آپ نے تصور کیا ہو۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button