شوبز

حمزہ علی عباسی کی بہن کا ترکش اداکار کے ساتھ اہم معاہدہ

اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن اور پیشے کے لحاظ سے ماہر کنسلٹنٹ ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور ارطغرل غازی’ میں تُرگُت سپاہی کا جاندار کردار ادا کرنے والے چنگیز جوشقون کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاعلان کیا کہ وہ پاکستان میں مردوں کے لیے تاریخ کا پہلا اسکن لائن کیئر متعارف کروانے جارہی ہیں۔فضیلہ عباسی کی پوسٹ کے مطابق ان کے اسکن لائن کیئر کے برانڈ ایمبیسیڈر چنگیز جوشقون ہوں گے۔ڈاکٹر فضیلہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں اور ترک اداکار چنگیز جوشقون کو خوشگوار موڈ میں معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

فضیلہ عباسی کی اس پوسٹ پر ان کی بھابھی نیمل خاور اور پاکستان میں موجود چنگیز جوشقون کے مداحوں کی جانب سے بھرپور خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button