شوبز

ٹی وی پر ٹک ٹاکرز کے وڈیو کیوں دکھائے؟عدالت نے پیمرا سے جواب مانگ لیا

 سندھ ہائیکورٹ نے بول ٹی وی چینل پر بے ہودہ ٹک ٹاکرز ویڈیوز دکھانے  کے خلاف درخواست پر پیمرا اور پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو بول ٹی وی چینل پر بے ہودہ ٹک ٹاکرز ویڈیوز دیکھانے کیخلاف بسمہ نورین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواستگزار نے موقف دیا کہ ٹی وی چینل پر ٹک ٹاک بے ہودہ مواد دکھایا جا رہا ہے، جس سے بچوں پر برا اثر  پڑ رہا ہے کہ وہ ٹک ٹاکرز بنیں۔ بچوں کو تعلیم سے دور کرکے ٹک ٹاکرز بنایا جا رہا ہے۔ ٹی وی چینلز پر ٹک ٹاک شوز بند کرائے جائیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے بتایا جائے ٹی وی چینلز پر بے ہودہ مواد کیخلاف کیا کارروائی کی۔ پی ٹی اے سوشل میڈیا کو کیسے کنٹرول کر رہا ہے، عدالت نے پیمرا، پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button