شوبز

” میں تیرا”۔۔۔ اذان سمیع خان کے پہلے البم کا ٹائٹل سانگ ریلیز

 اذان سمیع خان کے پہلے سولو میوزک البم ’میں تیرا‘ کا ٹائٹل گانا ریلیز کردیا گیا۔

گلوکار عدنان سمیع اور اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے نے گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ جلد ہی وہ پہلا سولو ایلبم ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔اذان سمیع خان نے بتایا تھا کہ ان کے پہلے میوزک ایلبم کو فروری کے آخری ہفتے میں ریلیز کیا جائے گا تاہم ایلبم کا ٹائٹل گانا 10 فروری کو ریلیز ہوگا۔اب ایلبم کا ٹائٹل گانا ’میں تیرا‘ ہوں ریلیز کردیا گیا، جسے شائقین کافی سراہتے دکھائی دے رہے ہیں۔

میں تیرا‘ ویلن ٹائنز ڈے کے موقع پر ریلیز کیا گیا ہے اور یہ گانا پیار کرنے والے افراد کے لیے ایک تحفہ ہے۔گانے میں اگرچہ بولی وڈ و ہولی وڈ فلموں کی طرز کے رومانوی سین دکھائے گئے ہیں تاہم گانے میں اذان سمیع خان اور کینیڈین نژاد پاکستانی ماڈل ماہین صدیقی کے رومانس کو کافی سراہا جا رہا ہے۔’میں تیرا‘ کی ہدایت کاری احتشام الدین نے دی ہے جب کہ اس گانے کی موسیقی بھارتی موسیقار مغدیب بوس نے دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button