شوبز

حیا بخاری کس قسم کے گانے پسند ہیں؟

ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی اداکارہ نےانکشاف کیا ہےکہ وہ بہت پرانےگانےسنتی اورگنگناتی ہیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی اداکارہ حبا بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت پرانے گانے سنتی اور گنگناتی ہیں۔ جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’ فِتور ‘ میں معروف اداکار فیصل قریشی کے مد مقابل دلنشین کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حبا بخاری نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ وہ بہت پرانے گانے سنتی اور گنگناتی ہیں ۔

حبا بخاری کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ایک مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کی میزبان اُن سے گانا گنگنانے کی فرمائش کرتی ہیں جس  پر حبا بخاری کہتی ہیں کہ وہ بہت پرانے گانے سُنتی ہیں اور انہیں پرانے گانے ہی آتے ہیں۔ حبا بخاری کا مزید کہنا ہے کہ وہ اپنی حقیقی زندگی میں بھی پرانے گانے ہی گاتی رہتی ہیں۔

شو کی میزبان کی جانب سے دوبارہ پوچھا جاتا ہے کہ جب ڈرامے فتور میں ہیروئن دلنشین کا دل ٹوٹا تو اُس نے کونسا گانا گیا ؟ اس پر حبا بخاری نے پاکستان کے لیجنڈری گلوکار، شہنشاہ قوالی کا گانا ’مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو، مجھے تم کبھی بھی بھلا نہ سکو گے،‘ گنگنا کر سنایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button