شوبز

شہرت اور ترقی کا سفر کیسے طے کیا؟حریم شاہ نے”راز”بتادیا

حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر بنائی جانے والی ویب سیریز” راز” کی مزید جھلکیاں ریلیز کی گئی ہیں۔

حریم شاہ پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز ’راز‘ کے ذریعے اداکاری میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔حریم شاہ کی جانب سے گزشتہ روز فلم’راز‘ کا ایک ٹیزر مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔

ٹیزر میں حریم شاہ کو پیسوں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔یہی نہیں فلم کے ٹیزر  میں حریم شاہ کی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی موجود ہے، حریم شاہ فلم راز میں بھی کبیر نامی مولوی کے ساتھ گھرے ہوئے اسکینڈل میں نظر آئیں گی۔

ٹیزر  میں حریم کی دوست انھیں متنازع طریقوں سے مقبول ہونے کے لیے آمادہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ حریم کا کہنا ہے کہ وہ آزاد ہونا چاہتی ہیں کیونکہ وہ تنگ آچکی ہیں ان دقیانوسی باتوں سے۔

ویب سیریز ‘راز’ کی ہدایت کاری اسد علی زید نے دی ہے جبکہ اس کی کہانی منصور سعید نے لکھی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button