شوبز

تاریخ پیدائش غلط لکھنے پر ہانیہ عامر کس پر برہم ہیں؟

اداکارہ ہانیہ عامر اپنی تاریخ پیدائش غلط لکھنے پر وکی پیڈیا پر برہم ہیں۔

ہانیہ عامر 12 فروری 1997 کو پیدا ہوئی تھیں جس کا مطلب ہے کہ وہ آج 24 سال کی ہوئی ہیں لیکن وکی پیڈیا نے ان کی تاریخ پیدائش 11 فروری تحریر کی ہوئی تھی جسے اب ٹھیک کرلیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی وکی پیڈیا نے ہانیہ عامر کے نام میں عامر کی اسپیلنگ میں گڑبڑ کی تھی جسے اب تک ٹھیک نہیں کیا گیا۔ہانیہ عامر نے حال ہی میں سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام اسٹوریز میں اس چیز پر ناراضی کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ خواتین و حضرات میں ایک مختصر اعلان کرنا چاہ رہی ہوں، میری سالگرہ 12 فروری کو ہوتی ہے 11 کو نہیں، جو وکی پیڈیا کہہ رہا ہے۔ہانیہ عامر نے کہا کہ وکی پیڈیا پر جس نے بھی میری تاریخ پیدائش غلط لکھی ہے، آپ کو ایک دن اللہ تعالیٰ ضرور پوچھے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button