شوبز

"یہ ہماری پاوری ہورہی ہے” …دلچسپ وڈیو بنانے والی لڑکی کا نیا پیغام

یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے‘ پر دلچسپ ویڈیو بنانے والی لڑکی کا ویڈیو پیغام منظر عام پر آیا ہے۔

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہوتی ہے اور کہتی ہے کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے۔

لڑکی کے بولنے کا انداز اور لب و لہجہ ایسا تھا کہ ویڈیو صارفین کو بھا گئی اور چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی، یہ ویڈیو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہورہی ہے۔اس دلچسپ ویڈیو کو بنانے والی لڑکی دانا نیر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔دانا نیر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیو میں کہا کہ میں اس قدر خوش ہوں کہ اپنے خوشی اور جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔

اُنہوں نے کہا کہ ’مجھے یہ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے کہ لوگ میری ویڈیو دیکھ کر ناصرف خوش ہورہے ہیں بلکہ اس پر مختلف میمز بھی بنا رہے ہیں۔دانا نیر نے کہا کہ ’زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی میری ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور اب تو اس پر گانا بھی تیار ہوگیا ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے میری مزاحیہ ویڈیو کو سراہا۔‘

دانا نیر نے مزید کہا کہ ’میں نے یہ ویڈیو صرف تفریح مواد کے لیے بنائی تھی اور میں نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ یہ اس قدر مقبول ہوگی۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button