شوبز

اقرا عزیزکا ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈ ،وجہ بھی سامنےآگئی

ڈرامہ سیریل ’خدا اورمحبت 3‘ کی پہلی قسط نشرہوتےہی اقرا عزیزٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈ کرنےلگیں

 ڈرامہ سیریل ’خدا اورمحبت 3‘ کی پہلی قسط نشرہوتےہی اقرا عزیزٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈ کرنےلگیں۔ گزشتہ روزڈرامہ سیریل ’خدا اورمحبت‘ کے سیزن 3 کی پہلی قسط نشرکی گئی تھی جس نےچند ہی گھنٹوں میں کامیابی کےنئےریکارڈ قائم کیے۔ پہلی قسط نشرہونےکےبعد جہاں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرکےٹرینڈنگ پینل پر’خدا اورمحبت 3‘ ٹرینڈنگ کررہا ہےتووہیں ڈرامےمیں مرکزی کردارادا کرنےوالی اقراعزیز بھی گزشتہ رات سےاب تک ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈزکی فہرست میں پہلےنمبرپرموجود ہیں۔

خدا اور محبت سیزن 3 کی پہلی قسط کے بعد اقرا عزیز ٹوئٹر پر ٹرینڈ

ٹوئٹرصارفین کی جانب سے’خدا اور محبت 3‘ کی پہلی قسط میں ہی اقرا عزیزکی حیرت انگیزاداکاری کوخوب سراہا جارہا ہے۔ واضح رہےکہ ڈرامہ سیریل ’خدا اورمحبت‘ کا سیزن 3 سیونتھ اسکائی کےنامورپروڈیوسرزعبداللّٰہ کادوانی اوراسد قریشی کی سربراہی میں بنایا گیا ہے۔ اس ڈرامےکی کہانی مصنف ہاشم ندیم نےلکھی ہےجبکہ ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button