شوبز

"ورلڈ ریڈیو ڈے”۔۔۔یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں شاندار تقریب کا اہتمام

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں ورلڈ ریڈیو ڈے بھرپور انداز میں منایا گیا ۔

اس دن کی مناسبت سے یوسی پی ایف ایم ریڈیو پر خصوصی میراتھن ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا گیا ۔ لائیو نشریات دوپہر ایک بجے سے سہہ پہر چار بجے تک جاری رہی جس میں طلبہ وطالبات نے بھرپور انداز میں پروگرام پیش کئے اور ریڈیو کی اہمیت و ضرورت اور کردار پر روشنی ڈالی ۔ میزبان ایمان ضیا،زرغام حسین ،عبدالمعیذ،مدثر امجد ،ایمان خورشید ، زینب ظفر اور لائبہ نوید نے کمیونٹی کیلئے ریڈیو کی افادیت اور خدمات پر تبادلہ خیال کیا ۔ سامعین کی بڑی تعداد نے لائیو شوز میں اپنے پیغامات بھیجے ۔

نشریات کے اختتام پر یوسی پی ایم کی سربراہ حنا ادیب نے ریڈیو ٹیم کے ہمراہ کیک بھی کاٹا ۔ ڈین ڈاکٹر تیمور الحسن نے ورلڈ ریڈیو ڈے پرایف ایم کی ٹیم اورطلباوطالبات کی جانب سے پیش کئے گئے پروگرامز کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button