شوبز

ایف بی آر نے آئمہ بیگ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےمعرورف گلوکارہ آئمہ بیگ کےگرد گھیرا تنگ کردیا ہے

اثاثے چھپانے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےمعرورف گلوکارہ آئمہ بیگ کےگرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔  ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایف بی آر سے اپنی بینک ٹرانزیکشن چھپائیں جس پر ایف بی آر  آئمہ بیگ کے خلاف حرکت میں آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آئمہ بیگ سے 2 سال کے اثاثہ جات اور بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جبکہ گلوکارہ کو جواب جمع کروانے کے لیے 15 روز کی مہلت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button