شوبز

"یہ ہم ہیں”۔۔۔پارٹی گرل کی ایک اور وڈیو نے ہلچل مچا دی

یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہ پاری (پارٹی) ہورہی ہے  کی ویڈیو سے مقبول ہونے والی لڑکی دانانیر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں وہ اپنی ویڈیو پر بنائے گئے گانے پر دو لڑکیوں کے ہمراہ ڈانس کر رہی ہے۔ 

دانا نیرنے انسٹاگرام پر اپنی سہیلیوں کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘پارٹی تو اب شروع ہو گی ، دوستو اندازہ لگاؤ کہ کیا نیا آنے والا ہے؟ دانانیر نے یہ بھی بتایا کہ وہ کچھ نئےپراجیکٹ پر کام  کررہی ہیں تاکہ آپ اگلی پاری (پارٹی )سے لطف اندوز ہوسکیں۔

دانا نے ایک اور وڈیو میں تمام لوگوں کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد بھی دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button