شوبز

"میں خیریت سے ہوں”۔۔۔ابرارالحق نے خوشخبری سنا دی

 گلوکار ابرار الحق نے گاڑی کے حادثے کے بعد اپنی خیریت سے آگاہ کردیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ایکسیڈنٹ کے حوالے سے پریشان ہونے والے پرستاروں کو بتایا کہ ’میں خیریت سے ہوں، بھتیجے کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔‘چیئرمین ہلال احمر پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی گاڑی کو گزشتہ روز گوجرانوالہ میں دھند کے باعث حادثہ پیش آیا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب کی موجودگی میرے لیے بہت اہم ہے۔

ابرارالحق کی گاڑی دھند کے باعث سڑک پر لگے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی تھی، حادثے میں پی ٹی آئی رہنما کے اہل خانہ محفوظ رہے تاہم ابرار الحق کا بھتیجا زخمی ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button