شوبز

"کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے اتنا پیار ملے گا”۔۔۔ پارٹی گرل دانا نیر

سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والی لڑکی دانانیر مبین نے کہا کہ میں گھر پر اور دوستوں کے ساتھ اس طرح کا ہنسی مذاق کرتی رہتی ہوں، ویڈیو بنانے کی کوئی خاص وجہ نہیں تھی، ہم گھومنے گئے تھے، میں نے ایسے ہی اچانک موبائل نکالا اور ویڈیو بنالی۔

دانانیر مبین نے بتایا کہ ہم لوگ نتھیا گلی سے واپس ایبٹ آباد آرہے تھے، ہمیں بہت بھوک لگ رہی تھی تو ہم ایک جگہ کباب روٹی کھانے کے لیے رکے تھے، وہ جگہ کافی سنسان تھی وہاں پر صرف ایک ہی دکان تھی، موسم اچھا تھا تو ہم گاڑی سے نکلے اور میرے ساتھ موجود دوست رقص کرنے لگے تو میں نے بس یونہی ویڈیو بنالی۔

ایک سوال کے جواب میں دانانیر نے کہا کہ ایکدم سے لوگوں کی جانب سے اتنا پیار مل رہا ہے تو بہت اچھا لگ رہا ہے، میں بہت خوش ہوں سوچا نہیں تھا کہ ویڈیو اس طرح وائرل ہوگی۔دانانیر نے بتایا کہ وہ اے لیول کی طالب علم ہیں، اس ویڈیو کے وائرل ہونے سے قبل وہ اپنے انسٹاگرام اور یوٹیوب چینل پر مختلف مقامات کی ویڈیو بناچکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مجھے گانے کا شوق ہے، دانانیر نے اپنا پسندیدہ گانا بھی گنگنایا جس کے بول کچھ یوں ہے ’یہ ہوا یہ رات یہ چاندنی تیری اک ادا پر نثار ہے۔

آخر میں ویڈیو پر تنقید کرنے والوں سے متعلق دانانیر کا کہنا تھا کہ میری ویڈیو لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کی وجہ بنی اگر کوئی اس پر تنقید کررہا ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button